پنجاب پولیس کے 8اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
فائل فوٹولاہور:پنجاب پولیس کے اہلکاروں ميں بھی کورونا وائرس پھیلنے لگا،8اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
پنجاب پوليس کے اہلکاروں ميں بھی کورونا وائرس پھيلنے لگا،8 اہلکاروں ميں ٹيسٹ کے بعد وائرس کی تصديق ہوگئی،9اہلکار مشتبہ مريضوں کو کورونا ٹيسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کنفرم مريضوں ميں 5 اہلکاروں کا تعلق لاہور سے ہے،سيالکوٹ کے 2 ، راولپنڈي کے 1 اہلکار ميں تصديق ہوئی ہے۔
پاکپتن ، گجرات اور ملتان کے 3 اہلکاروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا ،2 مشتبہ مريضوں کو گھر پر جبکہ 7 کو مختلف اسپتالوں ميں منتقل کرديا گيا ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔